بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

برطانوی ممبر پارلیمنٹ کا قتل، 25 سالہ نوجوان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : ایسیکس میں کنزرویٹو پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ سر ڈیوڈ امیس کو چاقو کے وار کرکے قتل کرنے والا حملہ آور گرفتار ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی پولیس نے قاتل کو موقع واردات سے گرفتار کرکے آلہ قتل (چاقو) قبضے میں لے لیا تھا، پولیس نے حملہ آور کی شناخت صومالی نژاد علی حربی علی کے نام سے کی ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ 25 سالہ نوجوان کو چند سال قبل انسداد دہشت گرد روک تھام اسکیم میں ریفر کیا گیا تھا۔

برطانوی پولیس کی جانب سے قتل کا محرک تاحال بیان نہیں کیا گیا، واقعے کی مختلف خطوط پر تفتیش جاری ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خیال رہے کہ مقتول سر ڈیوڈ امیس سنہ 1983 سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ پانچ سال میں برطانیہ میں کسی بھی ممبر پارلیمنٹ پر یہ دوسرا حملہ ہے، اس سے قبل لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے جو کاکس کو بھی اسی طرح خنجر زنی کے واقعے میں قتل کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں