کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے 250طلبہ کو کروناٹیسٹ کے لیے شہرقائد کے علاقے کورنگی میں رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ ٹیسٹ منفی آئیں گے تو طلبہ کو جانے کی اجازت ہوگی، گلگت بلتستان کے طلبہ کے ٹیسٹ مفت کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 289 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 53 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 66 ہوچکی ہے۔
1st batch of 250 students from Gilgit Baltistan in Khi is being registered in Shah Faisal Town, District Korangi for #COVIDー19 tests. Insha’Allah the ones who test negative will be allowed to go back to GB with test results. All tests are being done free of cost by #SindhGovt pic.twitter.com/7FaDFyW3FH
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) April 21, 2020
بلوچستان میں شہریوں کا ناک اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار
ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 216 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں وائرس کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 11 اموات کے بعد مجموعی تعداد 192 ہوگئی ہے۔