اشتہار

ہر 15 روز میں ایک زبان کا خاتمہ، ہزاروں زبانوں‌ کی معدومی کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

جینیوا: اقوام متحدہ کے ادارے برائے تعلیم و ثقافت یونیسکو کے عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ہر 15 روز میں ایک زبان ختم ہورہی ہے، ڈھائی ہزار زبانوں کی بقا کو خطرات لاحق ہیں، اندیشہ ہے کہ یہ زبانیں صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گی۔

مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے یونیسکو کے قومی کمیشن برائے ترکی کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اوجال اعوز حان کا کہنا تھا کہ 21 فروری کا دن ہر سال عالمی یومِ مادری زبان کے طور پر منایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں 7 ہزار کے قریب زبانیں بولی جارہی ہیں جن میں سے ڈھائی ہزار کے ختم ہونے کے خطرات ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں بولی جانے والی ڈھائی ہزار زبانوں کے بولنے والوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہورہی ہے جس کی وجہ سے اُن زبانوں کو خطرات ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر اوجال اعوز کا کہنا تھا کہ ’ہر 15 روز میں ایک زبان ختم ہورہی ہے، گزشتہ دس برسوں کے دوران زبانوں کا خاتمہ بہت تیزی کے ساتھ ہوا جس کی بڑی وجہ دنیا میں سماجی، سیاسی اور اقتصادیاں تبدیلیاں ہیں‘۔

انہوں  نے کہا ہے کہ تقریباً 200 کے لگ بھگ زبانیں ایسی ہیں جنہیں بولنے والوں کی تلاش مشکل ہو رہی ہے۔ 1950 سے اب تک 250 زبانیں صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہیں جبکہ مزید کی معدومی کا خطرہ ہے۔

پروفیسر اوجال کا کہنا تھا کہ ’اس وقت بولی جانے والی دو ہزار 304 زبانوں کو استعمال کرنے والے 90 فیصد سے زائد انسانوں کی تعداد 10 ہزار یا پھر اُس سے بھی کم رہ گئی ہے، جس کی وجہ سے ان زبانوں کی آئندہ نسلوں تک منتقلی ہونا بہت مشکل ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں