ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب: ڈھائی لاکھ سے زائد عازمین حج مملکت پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، عازمین حج کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے سعودی حکومت کی جانب سے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ نے کہا ہے کہ حج سیزن کے آغاز سے اب تک مختلف ممالک سے ڈھائی لاکھ سے زائد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فضائی راستے کے علاوہ بحری اور زمینی راستوں سے بھی عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، فضائی راستے سے قبل از حج آنے والے عازمین مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔

- Advertisement -

محکمہ جوازات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یومیہ بنیاد پر عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، 19 مئی 2024 تک آنے والے عازمین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار657 تک پہنچ چکی ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے ایئرپورٹ پر عازمین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے

واضح رہے کہ حج ایام سے قبل پاکستان سمیت مختلف ممالک سے آنے والے عازمین براہ راست مدینہ منورہ آتے ہیں،جدہ حج ٹرمنل پرعازمین کی آمد کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں