کراچی : پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریولے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں عیدالاضحیٰ کے تینوں دنوں ریلوے کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
عیدالاضحٰی پراھل وطن کو پاک ریلویز کاخصوصی تحفہ: ریلوےکرایوں میں تمام ٹرینوں کی تمام کلاسزپر عید کے پہلے تین دن کراۓ میں %25 کمی کا فیصلہ
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 24, 2017
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کرایوں میں کمی تمام کلاسز کی ٹرینوں پر کی گئی ہے۔
2 ,3 اور4 ستمبر کو پاک ریلویز کے ذریعے سفر کرنےوالوں کو ھر ٹرین اور ھر کلاس پر مروجہ کرایہ سے 25 % کم ادائیگی کرنا ھو گی
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 24, 2017
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر معمول کی ٹرینوں میں بھی اضافی بوگیاں لگائی جائیں گی اور اسپیشل ٹرینوں میں آن لائن بکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
عید کے موقع پر معمول کی ٹرینوں میں بھی اضافی بوگیاں لگائی جائیں گی اور سپیشل ٹرینوں میں آن لائن بکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی.
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 23, 2017
واضح رہے کہ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پراضافی رش کے پیشِ نظرملک کے مختلف شہروں سے پانچ اسپیشل ٹرینیں چلانے کی منظوری دی گئی ہے۔