ہفتہ, مارچ 29, 2025
اشتہار

ویڈیو: شب قدر کی تلاش، رمضان کی 25 ویں شب لاکھوں افراد کی حرمین شریفین میں عبادت

اشتہار

حیرت انگیز

شب قدر کی تلاش میں لاکھوں زائرین عمرہ اور مقامی افراد نے رمضان المبارک کی 25 ویں شب حرمین شریفین میں عبادات کیں۔

قرآن پاک میں شب قدر کو ہزار مہینوں سے افضل قرار دیا گیا ہے اور مسلمانوں کو یہ متبرک رات رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں یعنی 21، 23، 25، 27 اور 29 ویں شب میں تلاش کرنے کا کہا گیا ہے۔

دنیا بھر میں مسلمان شب قدر کی تلاش میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں جاگ کر خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں اور ایسا ہی سعودی عرب میں بھی ہوتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے کی تیسری طاق رات 25 ویں شب پر شب قدر کی تلاش کے لیے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا جس میں لاکھوں نمازیوں نے شرکت کی۔

 

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں 25 لاکھ سے زائد نمازی شریک ہوئے اور نوافل ادا کیے۔

اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی چھتوں، صحنوں، اردگرد شاہراہوں، کلاک ٹاور میں نمازیوں کا بھرپور رش دیکھا گیا۔

 

طواف اور عمرہ کے بعد زائرین نے نماز تراویح، قیام اللیل اور اجتماعی دعاؤں میں شریک ہوکر رب تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی مغفرت کے لیے گڑگڑا کر دعائیں کی۔

اس موقع پر امت مسلمہ بالخصوص مظلوم فسلطینیوں کی فتح ونصرت کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں