پیر, اکتوبر 21, 2024
اشتہار

’ہمیں چیف جسٹس قاضی فائز جیسے ججز کی ضرورت ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان نے ہے کہ ہمیں چیف جسٹس قاضی فائز جیسے ججز کی ضرورت ہے ہمیں امید ہے ماضی جیسے فیصلے اور ماضی جیسے لوگ سامنےنہیں آئیں گے۔

حکومت کی جانب سے 26 ویں آئینی ترامیم کے لیے مسودہ سینیٹ میں پیش کر دیا گیا جس پر اظہارخیال کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ثاقب نثار ، گلزار کھوسہ جیسے ججز کی تقرری روک دی ہے ججز کی تقرری حکومت کو کرنی چاہیے کیونکہ ملک اسی نے چلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ختم ہوچکا ہے بانی پی ٹی آئی جیل قید ہو چکا ہے پی ٹی آئی والے آگے بڑھیں کب تک بانی کا انتظار کرو گے، اس آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کے سوا تمام پارلیمانی لیڈرز کا اتفاق ہے اگر فوجی ،سرکاری ،ذاتی تنصیبات پر کوئی حملہ کرتا ہے تو سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ آپ چاہتے ہیں کےپی ہاؤس بند ہو جائے تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ہم ایک بانی کو بند کر دیں گے لیکن سارا پاکستان چلتا رہےگا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت اجلاس جاری ہے جس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عجلت میں 19ویں ترمیم لائی گئی، کمیشن کا جھکاو ایک ادارے کی طرف رہا، ججز کی تقرری پر پاکستان بار کونسل نے بھی مطالبہ کیا، تجویز کیا گیا کہ متعلقہ آرٹیکل میں ترمیم کی جائے۔

وزیر قانون نے کہا کہ جو دیشل کمیشن 4 سینئر ججز اور 4 اراکین پارلیمنٹ ہوں گے، چیف جسٹس اور آئینی بنچ کمیشن کے ممبر بھی ہوں گے، 2 ممبر سینیٹ اور 2 ممبر قومی اسمبلی سے ہوں گے، ہائیکورٹ میں صوبوں کی نمائندگی بھی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ آئینی بینچوں کی تشکیل کا اختیار جوڈیشل کمیشن کو ہوگا، جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے 4 سینئر جج ہوں گے، جوڈیشل کمیشن میں ممبران پارلیمنٹ بھی ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں