تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بنگلہ دیش: دریائے پدما میں دو کشتیوں میں خوفناک تصادم، متعدد ہلاکتیں

ڈھاکا: بنگلا دیش کے دریائے پدما میں دو کشتیوں کے درمیان تصادم ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غی ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں شبچار شہر کے قریب دریائے پدما میں دو کشتیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم چھبیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق دریائے پدما میں گنجائش سے زیادہ مسافروں والی کشتی ریت سے بھری کشتی سے ٹکرا گئی۔

ایک اعلی سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ کشتی پر اتنی زیادہ تعداد میں لوگ سوار تھے اور یہ کرونا وائرس کے سبب نافذ کیے گئے ملک گیر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارکنان جائے حادثے پر پہنچے ، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کے باعث کئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے فائر سروس کے اہلکاروں اور مقامی افراد اپنی امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں سمندری حادثات عام ہیں ، جس کی بڑی وجہ مسافر کشتیوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونا ہے، اس کے علاوہ بحری سفر کے دوران حفاظتی معیارات کا خیال نہیں رکھا جاتا اور کشتیاں اکثر گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی ہوتی ہیں، اور اسی وجہ سے اس طرح کے حادثات ہوتے ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -