تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسپین ماحولیاتی آلودگی کے خلاف میدان میں، اہم اعلان کرڈالا

میڈریڈ: یورپ میں بڑھتی ہوئے ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے اسپین نے تاریخی فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین نے سبزیاں پلاسٹک بیگ میں فروخت کرنے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، اطلاعات کے مطابق دو ہزار تئیس سے اسپین میں ڈیڑھ کلو گرام سے کم فروٹ اور سبزی کو پلاسٹک کے شاپنگ بیگ میں بیچنے پر پابندی ہوگی۔

اس بات کا انکشاف ال پایس اخبار نے کیا، اخبار کے مطابق سپرمارکیٹوں میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کے بعد اب فروٹ و سبزی کی دکانوں پر بھی پلاسٹک بیگ کے استعمال کو محدود کرنے کیلئے پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کے مطابق اسپین ہر سال پلاسٹک کی پیکیجنگ سے 1.6 ملین ٹن فضلہ پیدا کرتا ہے، اور آدھے سے بھی کم ری سائیکل کرتا ہے، دو تہائی جو لینڈ فل پر جاتا ہے اسے ری سائیکل نہیں کیا جاتا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ یورپ میں سب سے زیادہ سبزیوں اور پھلوں کی کاشت اسپین کے جنوبی صوبے المیریا میں کی جاتی ہے، اسی لئے المیریا کے شہر ال اخیدو کو ملکی زراعت کی صنعت کا مرکز کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین سے سیاحوں کےلیے اچھی خبر آگئی

ال اخیدو کے نوے ہزار رہائشیوں میں سے زیادہ تر افراد زراعت کے پیشے سے وابستہ ہیں، المیریا میں 78000 ایکڑ کی اراضی پر مشتمل کھیتوں میں سالانہ 3.5 ملین ٹن پھل اور سبزیاں اگائی جاتی ہیں، یہ پیداوار نہ صرف مقامی کسان کرتے ہیں بلکہ کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی یہاں سبزیاں اور پھل اُگا کر جرمنی اور برطانیہ سمیت یورپ کے بیشتر ممالک کی سپر مارکٹوں کو سپلائی کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -