اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کرونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 907 تک جاپہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 358 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار434 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 52 ہزار50 کرونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.68 ریکارڈ کی گئی، کرونامیں مبتلا631زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
Statistics 26 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 52,050
Positive Cases: 358
Positivity %: 0.68%
Deaths : 2
Patients on Critical Care: 631— NFRCC (@NFRCCofficial) December 26, 2021
کرونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 062افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 658، خیبرپختونخوا 5 ہزار 919، اسلام آباد 964، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا وبا سے مزید 7 افراد کا انتقال، 353 نئے کیسز رپورٹ
دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کے پھیلاؤ روکنے کے لئے حکم نامہ جاری کیا ہے، تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اومی کرون پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایت کے مطابق تقریبات کےدوران دروازے،کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں، صرف ویکسی نیٹڈ افراد ہی تقریبات میں آنے کی اجازت دی جائے۔
یاد رہے کہ 23 دسمبر کو شہر قائد میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ متعدی ویرینٹ اومیکرون کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آئے تھے، ان میں سے 4 افراد جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے تھے۔