بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

26 ویں آئینی ترمیم کا بل دستخط کیلئے صدرِ مملکت کو ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : 26 ویں آئینی ترمیم دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد دستخط کیلئے صدر مملکت کو ارسال کردیا گیا ، صدر کی منظوری کے بعد ترمیم نافد العمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمان سے پاس ہونے کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی حتمی منظوری کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

وزیر اعظم نے چھبیسویں آئینی ترمیم کی توثیق کیلئے صدر کو بھیجی جانیوالی ایڈوائس پر دستخط کر دیئے اور ترمیم پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد وزیر اعظم نے توثیق کیلئے صدر کو ایڈوائس بھیج دی۔

- Advertisement -

26 ویں آئینی ترمیم دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد ایوان صدر کو ارسال کردی گئی ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بل صدر مملکت کوارسال کیا۔

صدر آصف زرداری ترمیم کے مسودے پردستخط کرکےمنظوری دیں گے، صدر کی منظوری کے بعد ترمیم نافذ العمل ہوگا۔

یاد رہے حکومت سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی دوتہائی اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، قومی اسمبلی میں بھی چھبیسویں آئینی ترمیم کی شق وارمنظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں : قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور

ترمیم  کے حق میں 225 اراکین نے اور مخالفت میں بارہ اراکین نے ووٹ دیے، ترمیم کی شق وارمنظوری کےدوران تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کےاراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

شق وار آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ڈویژن کے ذریعے ووٹنگ کاعمل مکمل کیا گیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجےتک ملتوی کردیا گیا۔

خیال رہے وزیر قانون آئینی ترمیم کے اہم نکات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ تین سینئرترین ججوں میں سےچیف جسٹس کاانتخاب کیاجائے گا، چیف جسٹس کے منصب کی میعاد تین سال ہوگی، آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ بنے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کیا گیا قاضی فائزعیسیٰ کو رکھنے کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے لیکن چیف جسٹس واضح کرچکےتھےتوسیع نہیں چاہتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں