منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کردیا گیا، جس میں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، محمد انس نے وکیل عدنان خان کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی۔

آئینی ترمیم کیخلاف درخواست میں وفاق کوفریق بنایا گیا اور سپریم کورٹ سے آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

- Advertisement -

درخواست گزار نے موقف میں کہا کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار ہے ، پارلیمنٹ دو تہائی اکثریت سے آئین میں ترمیم کرسکتی ہے تاہم پارلیمنٹ کو عدالتی امور پر تجاوز کرنے کا اختیار نہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ آئینی ترمیم آئین کےبنیادی ڈھانچے،اداروں میں اختیارات کی تقسیم کیخلاف ہے، آئینی ترمیم کےذریعےچیف جسٹس کی تعیناتی کاطریقہ کارتبدیل کردیاگیا، ترمیم کےبعدچیف جسٹس کی تعیناتی حکومت وقت کےپاس چلی گئی۔

درخواست میں مزید کہنا تھا کہ ججزتقرری کےجوڈیشل کمیشن کی ہیت کوبھی تبدیل کردیاگیا، استدعا ہے کہ آئینی ترمیم کوبنیادی حقوق ، عدلیہ کی آزادی کےمنافی قراردےکرکالعدم قراردیں۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں