اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 27 ارب ڈالرز کی دوست ممالک سے سرمایہ کاری کی جائے گی، برآمدات پر توجہ دینا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنا ہے، برآمدات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، محاصل قرضوں کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتے ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے وفاق اور صوبائی حکومتیں کام کر رہی ہیں، ایس آئی ایف سی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ 6 وزارتوں کے انضمام کے بعد 6 مزید وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی جائیگی۔ وفاقی کابینہ کا سائز کم رکھا گیا ہے، پنشن میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، بعض محکموں کو بند اور بعض کو ضم کیا جا رہا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی ضرورت ہے اس کا خسارہ بڑھ رہا ہے، وزیراعظم جلد قومی اقتصادی ایجنڈے کا اعلان کریں گے۔