اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں27 لیبارٹریز آپریشنل ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں امدادی رقم تقسیم کی جا رہی ہے،144 ارب روپے 1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں تک پہنچائیں گے،اب تک احساس پروگرام کے تحت11 لاکھ افراد میں رقم تقسیم ہوچکی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرونا ٹیسٹنگ کے لیے پی سی آر 14مشینیں فنکشنل ہوگئی ہیں،ملک بھر میں27 لیبارٹریز آپریشنل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کرونا ٹیسٹنگ کی ایک لاکھ کٹس کراچی پہنچا دی گئی ہیں،اپریل کے آخر تک 20 سے 30 ہزار روزانہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت ہوگی۔
وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق 13 اپریل کو اجلاس میں مختلف تجاویز پر غور کیا جائےگا،مستقبل میں کیا کرنا ہے 13 اپریل کو اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث ایک تہائی ٹیکس ریونیو میں کمی ہوئی ہے،بندشوں کے باعث لوگوں کی ملازمتوں،آمدنی میں کمی آئی ہے،مارچ کےمہینےمیں فارن ایکسچینج میں9 فیصداضافہ دیکھاگیا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری برآمدات نصف سے بھی کم ہوئی ہیں،گزشتہ مارچ کے مقابلےمیں ترسیلات میں9 فیصداضافہ ہوا ہے۔