تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

سلیفی کے شوق میں لڑکی آبشار سے گرگئی

واشنگٹن : آبشار کے کنارے پر کھڑے ہوکر سیلفی لینے کے شوق میں نوجوان لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیلفی کے دوران ہلاک ہونے کا واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی میں پیش آیا جہاں ایک بھارتی لڑکی یادگار سیلفی لیتے ہوئے خود یاد بن گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والی 27 سالہ لڑکی 12 ستمبر کو اپنے منگیتر کے ہمرا بالڈ ریور واٹر فال پر سیر کےلیے آئی تھی اور اسی کے ساتھ سیلفی لے رہی تھی۔

سیلفی لینے کے دوران دونوں کا پھسلا اور لڑکی منگیتر کے ہمراہ 90 فٹ کی اونچائی سے گہرائی میں جاگری۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کو بچالیا ہے تاہم لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ جوڑا اٹلانٹا میں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد واپس اپنی منزل کی جانب جارہا تھا، کہ راستے میں اس آبشار پر کچھ وقت گزارنے کےلیے رک گئے۔

خاتون بھارت میں ایک سافٹ ویئر کمپنی کے ساتھ منسلک تھیں اور حال میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا گئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -