اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے، جلسے کے لئے پریڈ گراؤنڈ میں ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، وزیراعظم عمران خان شام چار بجے جلسے سے خطاب میں اہم اعلان کرینگے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے ایک روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے تحت امر بالمعروف جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے، جلسے کو لیکر کارکنان میں نیا جوش ولولہ پایا جاتا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کارکنان کے قافلے ‘پریڈ گراؤنڈ’ میں پہنچ چکے ہیں۔
امر بالمعروف ۔ آج کا دن حق اور باطل کے درمیان تفریق کا دن ہوگا۔ ان شاء اللہ
#IamImranKhan pic.twitter.com/LxXWnsCXk5
— PTI (@PTIofficial) March 27, 2022
تحریک انصاف کی قیادت کیلئے 36کنٹینرز پر مشتمل اسٹیج تیار کیا گيا ہے، جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے خصوصی انکلوژر تیار کیا گیا ہے، جہاں ہزاروں کرسیاں لگادی گئیں، جب کہ خواتین انکلوژر کو حفاظتی شیٹس اور خاردار تار لگا کر الگ کیا گیا ہے۔
تحصیل ڈومیل بنوں کا قافلہ اسلام آباد جلسے کی طرف روانہ- #IamImranKhan pic.twitter.com/jhx8zcnHXb
— PTI (@PTIofficial) March 27, 2022
پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ آج کا جلسہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اور وہ مینار پاکستان جلسے کا بھی ریکارڈ پاش پاش کرے گا۔
رات گئے وفاقی وزیر اسد عمر نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ ‘امربالمعروف’ کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل ہمارے کارکنوں کےلیےیہ جلسہ گاہ کم پڑجائےگی۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک خود دار پاکستان کے لئےکوشاں ہیں انہوں نے تمام مسلمانوں کی حرمت کامقدمہ لڑا، عمران خان عزت اورخودمختاری کیساتھ تمام ملکوں سےتعلقات چاہتےہیں۔
What an amazing atmosphere there is at Jalsa Gah earlier today.
PTI's General Secretary @Asad_Umar shares his views on the passion we witnessed today on Jalsa's Chaand Raat! #WeAreComingPMKhan #چلو_چلو_عمران_کے_ساتھ pic.twitter.com/YxwHaRvFuf
— PTI (@PTIofficial) March 26, 2022
سینیٹر فیصل جاوید نے بھی رات گئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ جلسہ ایک تاریخ رقم کرنےجارہاہے، عوام پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کیساتھ ہیں، اندورن ملک اور بیرون ملک سےکارکنان یہاں پرپہنچ رہےہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، عمران خان نےان چوروں کو این آر او نہیں دینا، وزیراعظم کل ایسا کارڈ لا رہے ہیں جس سے اپوزیشن کو لگ پتا جائے گا۔
پاکستان کی آن ہیں آپ
پاکستان کی شان ہی آپ
پاکستان کی جان ہیں آپ
پاکستان کی پہچان ہیں آپ
پاکستان کے خان ہیں آپ
اپوزیشن کے لیے طوفان ہیں آپ
پاکستان کے کپتان ہیں آپ
عمران خان ہیں آپ
#IamImranKhan pic.twitter.com/QId0TomZqN— Faisal Jatt (@Faisal_jatt792) March 27, 2022
ملک بھر سے اسلام آباد پہنچنے والے قافلوں کی صورت حال
وزیراعظم عمران خان کے اسلام آباد جلسےکےلیےاوکاڑہ سے بڑا قافلہ روانگی کے لئے تیار ہے، پی ٹی آئی کےقافلے میں 100 سے زائد گاڑیاں شامل ہیں اور کارکنان وزیراعظم عمران خان کےحق میں نعرے بازی کررہے ہیں۔
چترال سےپی ٹی آئی کارکنوں کا قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے، قافلےکی قیادت وزیراعلیٰ کےپی کے معاون خصوصی اقلیتی امور کررہےتھے، کارکنان نے اسلام آبادٹول پلازہ پر روایتی کیلاشی رقص کیا، اس موقع پر معاون خصوصی وزیرزادہ بھی روایتی رقص کرتے رہے۔
Imran Khan, Zindabad chants all over Islamabad. #WeAreComingPMKhan https://t.co/ia6x9cYNDX
— PTI (@PTIofficial) March 26, 2022