اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اے این ایف کی کارروائیاں، 457 کلو منشیات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات کی بھاری کھیپ بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق منشیات کی اندورن و بیرون ملک اسمگلنگ کی سدباب کے پیش نظر راولپنڈی میں دو مختلف کارروائیاں کیں گئیں، اس دوران مجموعی طور پر چار سو ستاون کلو منشیات برآمد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اے این ایف کی کارروائی، ہزاروں کلو منشیات برآمد

حکام کے مطابق پہلی کارروائی جی ٹی روڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں کی گئی جہاں ایک کار پر چھاپا مارا گیا تو گاڑی سے پینتیس کلوگرام سے زائد ہیروئن اور دو کلو چرس برآمد کی گئی۔

دوسری کامیاب کارروائی کراچی روڈ پر کلی شبیزئی میں عمل میں لائی گئی جہاں تین سو دس کلو افیون اور ایک سو دس کلو آئس برآمد کی گئی تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

حکام کے مطابق منشیات ساحلی علاقوں کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی، برآمد کی جانے والی منشیات کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں