جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

ویڈیو: خاتون پاور لفٹر کی گردن پر 270 کلو وزن گرنے سے موت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست راجستھان میں ’جونیئر نیشنل گیمز‘ کی گولڈ میڈلسٹ پاور لفٹر پریکٹس کے دوران گردن پر 270 کلو وزن گرنے سے ہلاک ہوگئیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 17 سالہ خاتون پاور لفٹر یشتیکا اچاریہ کی جم میں موت کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گولڈ میڈلسٹ یشتیکا اچاریہ کی گردن اس وقت ٹوٹ گئی جب 270 کلو وزن ہاتھوں سے چھوٹ کر ان کی گردن پر آ گرا، حادثے کے فوراً بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔

پولیس حکام کے مطابق افسوسناک حادثے میں متوفی کے ٹرینر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں، اہل خانہ نے اندراج مقدمہ کیلیے درخواست نہیں دی، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

یشتیکا اچاریہ نے اپنے مختصر کیریئر میں کئی کامیابیاں حاصل کی تھیں، ان کی موت سے کھیلوں کے حلقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں