رمضان المبارک کی 27 ویں شب مکہ مکرمہ میں بارس جم کر برسی اہل اسلام رحمت خداوندی میں بھیگتے ہوئے طواف نماز دعائیں کرتے رہے۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کی 27 ویں عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ شب قدر کی تلاش میں اس رات مسجد الحرام میں 30 لاکھ سے زائد زائرین اور نمازیوں کا اجتماع ہوا۔
اس متبرک رات بارش بھی خوب جم کر برسی۔ مسجد الحرام میں باران رحمت برسنے کے دوران بھی عبادات میں مصروف رہے۔
زائرین عمرہ نے خانہ کعبہ کا طواف جاری رکھا۔ مطاف اور مسجد الحرام کے صحن میں نمازی نماز کی ادائیگی اور خشوع وخضوع کے ساتھ دعائیں مانگنے میں بھی مصروف رہے۔
آسمان سے رحمت خداوندی اور زائرین کی آنکھوں سے ندامت کے آنسو گر رہے تھے اور وہ رب العزت سے گڑگڑا گڑگڑا کر اپنے گناہوں سے توبہ، مغفرت کی دعاؤں کے ساتھ مظلوم فلسطینیوں کی فتح اور دنیا میں امن کی دعائیں کرتے رہے۔
اس دوران حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد جاری رکھا۔
بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جاتا رہا۔
ویڈیوز: 27 ویں شب حرمین شریفین میں 30 لاکھ سے زائد زائرین کا اجتماع، روح پرور مناظر