منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

چھٹی کے باوجود تاجروں کا کل مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت کی جانب سے 28 مئی کو عام تعطیل کے اعلان کے باوجود لاہور کے تاجروں نے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔

انجمن تاجران لاہور کے سیکرٹری انفارمیشن حافظ شیخ علاؤالدین نے میڈیا کو جاری بیان میں کل مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کل یوم تکبیر جوش و جذبے سے منائے گی تاہم کل تمام مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

- Advertisement -

کراچی کے مرکزی بازار صدر مارکیٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ صدر کی تمام مارکیٹس اور شاپنگ مال معمول کے مطابق کھلیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر سرکاری چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر قوم کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے، یوم تکبیر سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 28 مئی کو فیصلہ ہوا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اندرونی دشمن انتشار کی سیاست سے ملک کو خطرے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں