ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

غزہ کے اسپتال سے مزید نوزائیدہ بچے مصر منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 28 نوزائیدہ بچوں کو غزہ کے اسپتال سے نکال کر مصر منتقل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسپتال میں دیگر تین بچے تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہیں جبکہ 28 بچوں کو مصر منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے الشفا اسپتال پر وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے طبی عملے، بے گھر افراد اور مریضوں کو نکال دیا تھا۔

- Advertisement -

وہاں موجود 31 نومولود بچوں کو پہلے جنوبی غزہ کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا اور اب ایمبولینس کے ذریعے انہیں موبائل انکوبیٹرز میں مصر پہنچایا گیا۔

پہلے کہا جا رہا تھا کہ 31 نومولود بچوں کو مصر منتقل کیا جا رہا ہے مگر پھر بتایا گیا کہ 28 بچے وہاں پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 13 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

شہدا میں 5 ہزار 500 بچے اور 3 ہزار 500 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ اسرائیلی بمباری سے زخمی فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں