ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

عمان سے 28 غیرملکی تارکین وطن ملک بدر

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط : عمان کی حکومت نے مزدور قوانین کی خلاف کرنے پر درجنوں تارکین وطن کو  گرفتار کرلیا، جن میں سے بیشتر افراد ملک بدر کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی عمان کی وزارت افرادی قوت کی جانب سے لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں کی صورت میں کی گئی ہے جس کے نتیجے میں حکام نے 35 تارکین وطن کو گرفتار کیا تھا۔

اس حوالے سے عمانی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وزارت افرادی قوت کی جانب سے یکم مارچ سے 7 مارچ تک جنوبی الشارقیہ ریجن میں مزدور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی تھی۔

عمان کی حکومت نے گرفتار کیے گئے 35 افراد میں 28 غیر ملکیوں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت اور جنرل ڈائریکٹوریٹ نے مشترکہ طور پر یہ کامیاب آپریشن کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں