تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

آوارہ کتوں نے کمسن بچّے کو بھنبھوڑ ڈالا

نئی دہلی: بھارتی ریاست حیدرآباد میں دل دہلا دینے والے واقعے نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے علاقے گولکنڈہ میں ڈھائی سالہ بچے کو کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی، بچے کی شناخت ڈھائی سالہ انس کے نام سے کی گئی۔

مقامی افراد نے واقعے سے متعلق بتایا کہ بچے پر آوارہ کتوں کے غول نے اس وقت حملہ کیا جب انس اپنے گھر کے سامنے کھیل رہا تھا، آوارہ کتوں نے بچے کو بُری طرح نوچ ڈالا، دلخراش منظر دیکھ کر ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو کتوں کے چنگل سے آزاد کرایا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھائی سالہ بچے کی اندوہناک موت پر اہل محلہ مین سخت اشتعال پایاجاتا ہے اور انہوں نے مقامی انتظامیہ کو واقعے کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں رواں سال کے تین ماہ کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے چار ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں ستانوے فیصد متاثرین بچے ہیں۔

Comments

- Advertisement -