تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لاہور: قاتل ڈور نے ایک اور زندگی کا چراغ گل کردیا

لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے، جہاں گردن پر ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں پتنگ بازوں کو لگام ڈالنے کے حکومتی دعووں کے باوجود خونی کھیل تاحال جاری ہے، شالیمار لنک روڈ پر پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے 23 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق مشتاق کالونی کا رہائشی اسد نامی نوجوان شاپنگ مال میں ملازمت کرتا تھا، ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد متوفی موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور اسکی گردن پر پھر گئی، گردن کٹنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد نوجوان کی میت گھر پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا، المناک حادثےکے باعث علاقے کی فضا سوگوار نظر آئی۔

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈور سے شہری کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے، عثمان بزدار نے جاں بحق شہری کے لواحقین سےہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کے باعث قیمتی انسانی جان کےضیاع پر دلی دکھ ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ اداروں کا حکم دیا کہ پتنگ بازی کے واقعات پر زیروٹالرنس کی پالیسی اختیار کی جائے، پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے،خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے، علاقے میں پتنگ بازی ہونےپر متعلقہ پولیس افسر سےجواب طلبی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -