تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

اومی کرون وائرس: کویت نے بڑی پابندیاں عائد کردیں

کویت سٹی: افریقا میں دریافت ہونے والی کرونا کی نئی قسم سے نمٹنے کے لئے کویت نے بڑے فیصلے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کویت نے نو افریقی ممالک کے ملک میں براہ راست داخلے پر پابندی عائد کردی ہے، اس بات کا فیصلہ کویت کی وزراء کونسل کی جانب سے کیا گیا۔

کویت وزراء کی کونسل نے جنوبی افریقہ ، نمیبیا ، بوٹسوانا ، زمبابوے ، موزمبیق ، لیسوتھو ، ایسواٹینی ، زامبیا اور ملاوی کے ساتھ براہ راست کمرشل پروازوں کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزراء کی کونسل نے ان ممالک سے آنے والے غیر کویتی باشندوں کے ملک میں داخلے کو روکنے کا بھی فیصلہ کیا ہے چاہے وہ براہ راست آ رہے ہوں یا دوسرے ممالک کے ذریعے جب تک کہ وہ ان ممالک سے باہر کم از کم 14 دن نہ گزار لیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کی نئی لہر کے بعد عوامی تقریبات پر پابندی

کویتی وزرا کونسل کے فیصلے میں کہا گیا کہ ان ممالک سے آنے والے کویتی شہریوں کو کویت آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ 7 دن ہوٹل قرنطینہ جبکہ چھ دن بعد دوبارہ سے پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا، فیصلے کا نفاذ فوری طور پر ہو گا اور اگلے نوٹس تک جاری رہے گا۔

حکومت نے شہریوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ موجودہ وقت میں سفر سے گریز کریں سوائے ضروری معاملات کے خاص طور پر ان ممالک میں جہاں کرونا وائرس کے نئے تناؤ کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -