جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

29 سالہ سافٹ ویئر انجینئر نے سنیاسی بننے کا اعلان کیوں کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاست تلنگانہ عادل آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سافٹ ویئر انجینئر نے اچانک سنیاسی بننے کا اعلان کرکے سب کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 29 سالہ سافٹ ویئر انجینئر ٹوئنکل کامدار کی جا نب سے اعلان سامنے آیا ہے کہ وہ جین راہبہ بنیں گی۔

عادل آباد میں 2007 میں جین گرو رام لال کی تعلیمات سے متاثر ہو کر خاتون نے اپنے گھر والوں کی رضامندی سے سنیاسی بننے کا فیصلہ کیا۔ ٹوئنکل کامدار رواں ماہ کی 22تاریخ کو جین راہبہ یعنی سنیاسی بن جائیں گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب بھارتی ریاست گجرات میں ایک ڈرائیور کو سڑک پر نماز ادا کرنے پرحراست میں لے لیا گیا، باچا خان نامی ٹرک ڈرائیور کے خلاف پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور پالن پور شہر کے قریب ایک چوراہے پر کھڑے اپنے ٹرک کے آگے نماز ادا کرنے میں مصروف ہے۔ یہ واقعہ 12 جنوری کا ہے۔

سعودی عرب: گاڑی میں سوئی فرانسیسی سیاح خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟

نماز پڑھتے دیکھ کر ایک ہندو انتہاء پسند نے ویڈیو بنا کر پولیس کو بھیج دی، جس پر پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے باچا خان کو گرفتار کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں