لاہور: پاکستان کےدورہ نیدرلینڈزکیلئےقومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتےکیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تین ون ڈے میچز اگست میں کھیلے جائیں گے۔
روٹرڈم روانگی سے قبل تربیتی کیمپ چھ سے گیارہ اگست تک لاہورمیں لگےگا، تمام کھلاڑی پانچ اگست کونیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرلاہور میں رپورٹ کریں گے۔
قومی اسکواڈ بارہ اگست کولاہور سےنیدرلینڈزروانہ ہوگا، دونوں ٹیموں کےدرمیان تین ون ڈےمیچز کی سیریزسولہ اگست سےشروع ہوگی۔
واضح رہے کہ نیدرلینڈز میں تین ون ڈے میچز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں،اس بات کا قومی امکان ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے سری لنکا سے شکست کی وجہ بتادی
خیال رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل یہ سیریز جولائی دوہزار بیس میں شیڈول تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔
آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان نے اب تک کھیلے گئے اپنے بارہ میں سے چھ میچ جیت رکھے ہیں جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم دس میں سے صرف دو میچ ہی جیت سکی ہے۔