بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مردم شماری کےدوسرے مرحلےکاآج سےآغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چھٹی خانہ ومردم شماری کےدوسرے مرحلے میں ملک بھر کے63 اضلاع میں مردم شماری کاآغازآج سے ہورہاہے۔

تفصیلات کےمطابق مردم شماری کےپہلے مرحلے کا دوسرا بلاک آج سےشروع ہورہاہے۔جو اگلے مہینے کی تیرہ تاریخ کو مکمل ہوگا۔

اس مرحلے کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا کےچھ ہزار چارسوپینتالیس،فاٹا کےایک سو پچیس،پنجاب کےبیس ہزارایک سو اٹھاسی،سندھ کے نوہزار اکیاسی،بلوچستان کےدوہزار آٹھ سوچودہ، آزادکشمیر کےایک ہزاردوسوبائیس اورگلگت بلتستان کےتین سوساٹھ بلاک میں خانہ ومردم شماری ہوگی۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز چیف شماریات آصف باجوہ کاکہناتھا کہ خانہ اور مردم شماری کا پہلا مرحلہ اچھے طریقے سے مکمل ہوچکا،اگر 2 اپریل تک ٹیمیں نہ پہنچیں تو شہری اطلاع دیں۔


مزید پڑھیں:دو اپریل تک مردم شماری عملہ نہ آئے تو اطلاع دیں، چیف شماریات


آصف باجوہ کاکہناتھا کہ کہ بے گھر افراد کی شماری بھی کی گئی تاہم بلوچستان کے 2 اضلاع میں کچھ مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی کوشش جاری ہیں،شہریوں نے مردم شماری عملے کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔

واضح رہےکہ چیف شماریات کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں مردم شماری کا 15 فیصد کام باقی ہے اُسے بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا اور 15 اپریل تک 63 اضلاع کی مردم شماری مکمل کرلی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں