بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

عید کے دوسرے روز بھی اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 64 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی عید پر بھی نہ تھم سکی عید کے دوسرے روز وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے مزید 64 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صہیونی قابض ریاست اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ عید پر بھی نہ تھم سکا۔ عید کے دوسرے روز اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کر دی۔

اس بمباری کے نتیجے میں مجموعی طور پر مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے، ان میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ جنوبی غزہ میں 6 جب کہ خان یونس میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔

حماس کا کہنا ہے اسرائیلی فورسز نے نئے کپڑے پہنے عید کی خوشیاں مناتے معصوم بچوں کو بھی نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ غزہ میں ہلال احمر نے ملبے سے 14 کارکنوں کی لاشیں برآمد کیں، جو گزشتہ ہفتے اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے حماس ہتھیار ڈال دے اور غزہ کی سیکیورٹی اسرائیل کے حوالے کر دے تاہم حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

عید پر بھی اسرائیلی بربریت جاری، رات بھر غزہ پر بمباری، 5 بچوں سمیت 9 افراد شہید

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں