پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

دوسرا ون ڈے: پروٹیز نے پاکستانی ویمنز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو شکست دیتے ہوئے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کی عمدہ پرفامنس جاری ہے اور پروٹیز نے پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ مہمان ٹیم کی تیزمین برٹس 45 اور لارا گوڈال 36 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

ماریزان کپ نے 29 رنز ناٹ آؤٹ اسکو کیے جب کہ نادین ڈی کلرک نے بھی ان کا ساتھ دیتے ہوئے 24 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ نے3 میچز کی سیریزمیں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کی اننگز
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس 168 رنز پر ڈھیر ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویمنز ٹیم جنوبی افریقی بولرز کے وار نہ سہہ سکیں اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 168 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ فاطمہ ثنا69 اورعالیہ ریاض 53 رنز بنا کر نمایاں رہیں

پروٹیز کی جانب سے کلرک نے 4 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ کلاس بھی 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ جنوبی افریقہ کو3 میچوں کی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 127 رنز سے شکست دی تھی۔

جنوبی افاریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 292 رنز بنائے تھے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عالیہ ریاض 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جب کہ منیبہ علی 20 رنز اسکور کرپائی تھیں۔

جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے لابا اور نادین ڈیکلرک نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں