پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ویسٹ انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستانی خواتین کیخلاف دوسرا ون ڈے بھی جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کو آخری بال تک لے آئیں مگر سیریز میں کامیابی کا کھاتہ نہ کھول سکیں۔ ویسٹ انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلہ 2 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کرشمہ نے آخری گیند پر چوکا لگا کرویسٹ انڈیز کو فتح دلائی، ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم نے 224 رنز کا ہدف فائنل بال پر حاصل کیا۔

- Advertisement -

ٹیلر73، کیمپ بیل 52 اور میتھیوز 44 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ قومی ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 بیٹرز کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

اس سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 223 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ بسمہ معروف نے 65 اور سدرہ امین نے 50 رنز کی اننگز تراشی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینیل ہنری اورکرشمہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ مہمان ٹیم کو 3 ون ڈے میچ کی سیریزمیں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں