منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

دوسرا ون ڈے: زمبابوے نے ٹاس جیت لیا، پاکستان کے 2 کھلاڑیوں کا ڈیبیو

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ون ڈے میں میزبان کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جا رہا ہے۔ میزبان ٹیم کے کپتان کریک ایرون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کے میچ کے لیے زمبابوے کی ٹیم نے اپنے فاتحانہ اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے جب کہ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

حسیب اللہ اور محمد حسنین پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں جب کہ طیب طاہر اور اسپنر ابرار احمد آج ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں بارش سے متاثرہ پہلا میچ زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 80 سے فتح حاصل کرکے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ہوئی ہے۔

پاکستان کو سیریز بچانے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہوگا۔

ون ڈے میچز کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز بھی بلاوائیو میں شیڈول ہے۔

زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست اپ سیٹ ہے یا نہیں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں