سوات : پاکستان میں آج صبح سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں 3.3 شدت کا زلزلہ آیا ، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں علی الصبح زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئے گئے۔
اس کے علاوہ دیر،سوات اوردیگراضلاع میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوئے ، جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3ریکارڈ کی گئی، زلزلےکی گہرائی 25 کلومیٹر اور اس کا مرکز مالاکنڈ ڈویژن میں تھا۔
ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یاد رہے 5 روز قبل بھی سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 203 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔