کراچی: جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 افغان شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی پاسپورٹس پرملازمت کے لئے سعودیہ جانے والے 3 افغان شہری گرفتار کرلیا گیا، محمد سلیم اور حمیداللہ نامی افغان شہریوں نے ایجنٹ کی مدد سے پاکستانی سفری دستاویزات حاصل کی تھیں۔
حکام نے بتایا کہ امیگریشن چیکنگ کے دوران تینوں افغان شہری پاکستان میں رہائش کے بارے تسلی بخش جوابات نہیں دے سکے۔
- Advertisement -
حکام کا کہنا تھا کہ دوران چیکنگ ملزمان کے مو بائل فونز سے افغان اسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد ہوئیں، ملزمان کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔