منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

تین بہادرریوینج آف بابا بالم کا پہلا گانا ”بینڈ بج گیا” ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش فلم تین بہادر ریو ینج آف بابا بالم کا پہلا ویڈیو گانا ”بینڈ بج گیا” ریلیز کردیا گیا، آمنہ سعدی اور کامل کی بہادری کی داستان پر مبنی یہ سیکوئل فلم پندرہ دسمبر کو ملک بھر کے سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم تین بہادرکے فینز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔ وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش تین بہادر کا سیکوئل ریوینج آف بابا بالم جلد آرہا ہے، اے آر وائی فلمز نے فلم کا پہلا ویڈیو گانا بینڈ بج گیا ریلیز کر دیا۔

فلم کی کریٹوو ڈائیریکٹرشرمین عبید چنائے اورایگزیکٹو پروڈیوسر سلمان اقبال ہیں، اس سے قبل اینی میٹڈ فلم ’’تین بہادر پارٹ 2‘‘ کا آفیشل پوسٹر اور فلم کا ٹیزر ٹریلر بھی ریلیز کیا جا چکا ہے۔

اے آر وائی فلمز کے بینر تلے آمنہ سعدی اور کامل کی بہادری کی داستان پر مبنی یہ سیکوئل فلم پندرہ دسمبر کو ملک بھر کے سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔ تین بہادر کے سیکوئل میں اداکار بہروز سبزواری ،اداکارہ ثروت گیلانی، احمد علی بٹ، زیبا شہناز، علی گل پیر اور معروف اداکار اور جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ صدا کاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ فلم کی موسیقی گلوکار شیراز اپل نے ترتیب دی ہے۔

مزید پڑھیں : اینی میٹڈ فلم تین بہادر پارٹ ٹو کا آفیشل پوسٹر جاری

تین بہادر ایسے باہمت تین بچوں کی کہانی ہے جو ایک ایسے محلے میں رہتے ہیں جو کہ جرائم کا گڑھ ہے، ناقابل یقین سپر پاورز کی مدد سے یہ تین بچے اپنے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر کے شر سے نجات دلاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اینی میٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم کا ٹیزر ٹریلر ریلیز

واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تین بہادر‘ پاکستان کی پہلی اینیمیٹد فلم تھی جسے ملک بھر میں نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی بھرپور پذیرائی ملی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں