بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

عدالت میں پیشی کے بعد واپس جانیوالے 3 بھائی قتل

اشتہار

حیرت انگیز

بھلوال: عدالت میں پیشی کے بعد واپس جانیوالے تین بھائیوں کو قتل کردیا گیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھلوال میں عدالت میں پیشی سے واپس جانیوالے تین افراد مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقے گڑھ قائم کے رہائشی مدثر شہزاد، مناظر علی اور محمد جاوید اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سیشن جج کی عدالت میں مقدمہ قتل کی تاریخ پیشی سے واپس جانے کیلئے جب راجہ اسلم کالونی چک نمبر5جنوبی کے ریلوے پھاٹک کے پاس پہنچے تو ٹرین کی آمد کی وجہ سے پھاٹک بند ہوگیا۔

- Advertisement -

موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مخالف گروپ کے مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے تینوں بھائی مدثر شہزاد، مناظر علی اور محمد جاوید موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی میاں وقاراحمد اور ایس ایچ اوسٹی مبشر مقصود سندھو موقع پر پہنچے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد ملزمان کو ٹریس کرلیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں