کراچی : گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں کپڑاگلی کے قریب گھر میں گیس لیکج کے دھماکا سے آگ لگ گئی ، آگ سے جھلس کر 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، زخمی ہونیوالی3بچیوں کی عمر3 سے 5سال کے درمیان ہے۔
- Advertisement -
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی خاتون 70 فیصد اور ایک بچی40 فیصد جھلس گئی ہے۔
یاد رہے اگست میں حیدرآباد کے علاقے پٹھان کالونی میں گیس لیکیج سے گھر میں دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔