خانیوال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے تین بچے دم توڑ گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق خانیوال کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت دعا فاطمہ، ایان اور رمضان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 ماہ سے تین سال کے درمیان ہیں۔
بچوں کے ورثا نے اسپتال کے باہر احتجاج کیا، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، ورثا نے ذمہ داریوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔