بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

حافظ آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 3 بچے دم توڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

حافظ آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 3 بچے دم توڑ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 سے زائد بچوں کو حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا، پانچ بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سانحہ سے متعلق تین متضاد اطلاعات ہیں، اطلاع کے مطابق کار سواروں نے زہریلی مٹھائی کھلائی، کار سواروں کا سراغ لگانے کے لیے ناکہ بندی کردی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کرشے میں رکھی کتوں مارنے والی دوا کھانے کی اطلاع بھی ہے، گلی میں رکھے ڈبے سے مٹھائی کھانے کا بھی کہا جارہا ہے۔

ڈی سی کے مطابق واقعے کے حقائق سامنے انہیں آئے، پانچ بچوں کو لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ایک رکشے پر نامعلوم افراد بچوں کو مٹھائی تقسیم کررہے تھے، ہمیں دیکھ کر رکشے والے فرار ہوگئے۔

یہ پڑھیں: شادی میں کھانا کھانے کے بعد 250 سے زائد مہمان اسپتال جا پہنچے

واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے ڈھونگ کے علاقے میں شادی کی ایک تقریب میں مبینہ مضر صحت کھانا کھانےکے بعد 260 مہمانوں کی حالت غیر ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق کھانا کھانے کے فوری بعد مہمانوں کو معدے میں درد اور متلی محسوس ہونے لگی۔ متاثر ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

طبیعت زیادہ خراب ہونے مہمانوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب شادی کا کھانا کھانے کے بعد اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی طبعیت خراب ہونے پر علاقے میں ہلچل مچ گئی اور انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان، محکمہ صحت اور فوڈ کی ٹیمیں اسپتال پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے ڈاکٹروں سے مریضوں کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں جبکہ متاثرہ افراد کے بیانات بھی قلمبند کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں