پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وادی نیلم میں پل ٹوٹنےسے25 سےزائد سیاح نالےمیں گرگئے‘4 لاشیں نکال لی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد : وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے 25 سے زائد سیاح نالے میں جاگرے جن میں سے3 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 11 کی جانوں کو محفوظ بنا لیا گیا اور بقیہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے کے باعث 25 سے زائد سیاح نالے میں گرگئے، ڈوبنے والے 4 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی، چاروں لوگوں کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔

آرمی چیف آف اسٹاف نے پل گرنے کے واقعے میں ہونے والے جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے پاک فوج کو ریسکیو کے کام شروع کرنے کی ہدایت کی، آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کی جانب سے امدادی کاموں کے لیے 2 ہیلی کاپٹر اور جوان انتظامیہ کو مہیا کردیے گئے۔

تازہ اپ ڈیٹ

دریا میں گرنے والے 25 میں سے چار افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی جبکہ 11 کو بچا لیا گیا بقیہ کی تلاش کے لیے ریسکیو کا کام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہد محمود کا کہنا ہے نالے میں گرنے والے 6 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگرافراد کی تلاش کے لیے ریسکیو اہلکاروں کا آپریشن جاری ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وادی نیلم پرپل ٹوٹنے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نیلم کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وادی نیلم میں کنڈل پل ٹوٹنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں