بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

بارشوں سے رائیونڈ روڈ پر گودام کی چھت گرگئی، 3 مزدور جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے کئی شہروں بشمول لاہور، گوجرانولا، ملتان اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں کے بعد بادل خوب جم کر برسے۔ لاہور میں موسلا دھار بارش سے رائیونڈ روڈ پر ٹی آر گارڈر کے گودام کی چھت گر گئی۔ حادثے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں رائیونڈ روڈ پر ٹی آر گارڈر کے گودام کی چھت تیز بارشوں اور طوفانی ہواؤوں کے باعث گر گئی۔

ملبہ کی زد میں آ کر ایک مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی تھی کہ مزید 2 مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

- Advertisement -

ایک اور مزدور مرتضیٰ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

بارش کے باعث ایک اور حادثہ گرین ٹاؤن باگڑیاں چوک میں پیش آیا جہاں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں