اسلام آباد: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا انفیکشن سے 3 مریض انتقال کر گئے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 416 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ تین مریضوں کا انتقال ہو گیا۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 764 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.48 فی صد رہی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 152 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
COVID-19 Statistics 22 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 16,764
Positive Cases: 416
Positivity %: 2.48%
Deaths: 03
Patients on Critical Care: 152— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 22, 2022
واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 67 ہزار کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 550 ہو چکی ہے۔