کراچی: مچھر کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں سراجی چوک کے قریب مکان کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر تین خواتین جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئیں۔
مرنے والی خواتین میں ماں اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت 30 سالہ رشیدہ، 14 سالہ آمنہ اور 18 سالہ یاسمین کے نام سے ہوئی۔
- Advertisement -
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکان میں مرمتی کام جاری تھا، اور چھت پر اضافی وزن رکھا گیا تھا، دو کمروں پر مشتمل مکان کے ایک کمرے کی چھت وزن برداشت نہ کرنے کے سبب گر گئی۔
پولیس کے مطابق مکان میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر مرمتی کام کروایا جا رہا تھا، لیکن بد قسمتی سے یہ افسوس ناک واقعہ پیش آ گیا۔