بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

پی آئی اے کی 3 پروازوں کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی 3 پروازوں نے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی ہے، دوپہر میں عارضی ایئر اسپیس کھلنے کی اطلاع پر پروازیں پاکستان کے لیے روانہ ہو چکی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق آج دوپہر میں فضائی حدود عارضی طور پر کھولنے کے اعلان کے بعد دبئی اور مسقط سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔

[bs-quote quote=”پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کے باعث مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

- Advertisement -

دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 204 کو کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

دبئی سے پشاور آنے والی پرواز پی کے 284 اور مسقط سے تربت آنے والی پرواز پی کے 194 کو بھی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کے باعث مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آج پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی ہے، نئے نوٹم کے مطابق فضائی حدود جمعے کی دوپہر ایک بجے تک بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں جمعے تک مزید توسیع

ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، تمام ایئر لائنز نے بھی پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے اور فلائٹ آپریشن کے متعلق مسافروں کو آگاہ کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں