بہاولنگر: دریائے ستلج میں ڈوبنے کا ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، گنجو شاہ کے قریب 3 بچیاں دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں ڈوب گئیں۔
تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں آئے ہوئے سیلابی ریلا بہاولنگر کے علاقے گنجو شاہ کے قریب تین بچیوں کو بہا کر لے گیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 بچیوں کو بچا لیا گیا ہے، جب کہ 11 سالہ بچی کی تلاش جاری ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ بچیاں دریا کے کنارے کھیل رہی تھیں، اس دوران دریا کے پانی میں اتر گئیں، لیکن چانک پانی کا ایک تیز ریلا آ گیا اور انھیں بہا کر لے گیا۔
دریائے ستلج میں ڈوبنے والی کشتی اور لاشوں کی تلاش کا آپریشن آٹھویں روز میں داخل
موقع پر موجود افراد نے دریا میں چھلانگ لگا کر دو بچیوں کو بچا لیا تاہم شمو نامی تیسری بچی کو بچایا نہ جا سکا، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں آپریشن کر رہی ہیں۔