بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پلواما میں ایک اور کشمیری شہید، تعداد 3 تین ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: ظالم بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں ایک اور نہتے کشمیری کو شہید کر دیا، جس کے بعد آج شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا ظلم جاری ہے، آج پلواما میں ظالم افواج نے فائرنگ کر کے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں روایتی ہتھکنڈے بھی جاری ہیں، آج بھی مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں تین سالہ بچی سے زیادتی کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ٹویٹ

قبل ازیں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے دو نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے پہلے علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے بہانے خواتین اور بچوں کو گھروں سے باہر نکالا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران پلواما اور بارہ مولہ میں 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

13 مئی کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں 3 سالہ بچی سے زیادتی کے ہول ناک واقعے کو ترجمان دفتر خارجہ نے وادی میں انسانی حقوق کی خوف ناک صورت حال کی یاد دہانی قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں