تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

افغانستان میں مقامی ٹی وی چینل کی 3 خواتین قتل

کابل: افغانستان میں ٹی وی چینل میں کام کرنے والی 3 خواتین کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

افغان ٹی وی کے سربراہ کے مطابق واقعہ صوبہ ننگرہار کے دارالخلافہ جلال آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے تینوں خواتین کو سر میں گولیاں ماریں، تینوں خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق دو خواتین پر جلال آباد میں پولیس ڈسٹرکٹ (پی ڈی) ون میں دفتر سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جن کی شناخت سعدیہ اور شہناز کے نام سے ہوئی۔

اس واقعے کے کچھ منٹوں بعد جلال آباد کے پی ڈی 4 میں بھی دفتر سے گھر جاتے ہوئے ایک اور خاتون پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ تیسری خاتون کی شناخت مرسل حبیبی کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے واقعات میں مزید 2 راہگیر خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق تیسری قتل ہونے والی خاتون کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب طالبان نے فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے جبکہ تاحال کسی اور گروپ نے بھی ذمہ داری نہیں قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کی خاتون اینکر ملال میوند اور ان کے ڈرائیور کو گزشتہ برس دسمبر میں اسی طرح کے واقعے میں قتل کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -