تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

واشنگٹن: امریکا میں ایک تربیتی پرواز کے دوران امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین فوجی پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ اڈاہو کے مقام پر پیش آیا اور حادثے میں ہلاک ہونے والے تینوں پائلٹ اڈاہو آرمی نیشنل گارڈ سے تعلق رکھتے تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے میں دو سینئر پائلٹ شامل تھے اور انہیں پرواز کا دس سال سے زائد کا تجربہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ برف اور دھند کے باعث پیش آیا۔

مزید پڑھیں: امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، اہلکاروں کی ہلاکتیں

اڈاہو آرمی کے نیشنل گارڈ کرنل کرسٹوفر برٹ کا کہنا ہے کہ طیارے سے ہیلی کاپٹر سے آخری مرتبہ رات کو 7 بجکر 45 منٹ پر رابطہ ہوا تھا، رات 8 بجے کے بعد ہیلی کاپٹر کے باہر نصب ہنگامی ٹرانسمیٹر لوکیٹر ڈیوائس کو کردیا گیا اور اہلکاروں کو اس کی تلاش کے لیے روانہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بدھ کی رات ساڑھے 12 بجے کے قریب اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا اور ہلاک پائلٹوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

میجر جنرل مائیکل گارشک کا کہنا ہے کہ حادثے میں پائلٹ کی ہلاکتیں ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے، ہم اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی ریاست نیویارک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں نیشنل گارڈ کے تین محافظ ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -