اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے حلف اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے حلف اٹھالیا، حلف اٹھانے والوں میں جسٹس ملک شہزاد ،جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز،اٹارنی جنرل اور وکلا نے شرکت کی۔

تقریب میں اعلیٰ عدلیہ کے تین نئے ججز نے حلف اٹھایا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تینوں ججزسے حلف لیا۔

- Advertisement -

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس ملک شہزاد ،جسٹس عقیل عباسی اورجسٹس شاہدبلال حسن شامل ہیں، نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعداد 17 ہوگئی۔

دوسری جانب قائم مقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کی بھی تقریب حلف برداری ہوئی، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس شفیع صدیقی نے حلف اٹھایا

اس کے علاوہ ڈاکٹرقبلہ ایاز نے بطور ایڈہاک ممبرشریعت ایپلٹ بینچ حلف اٹھالیا۔

گذشتہ روزاعلیٰ عدلیہ میں تین نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ، صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

جسٹس عقیل عباسی، جسٹس ملک شہزاد احمدخان اور جسٹس شاہد بلال حسن کی بطور جج تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں