اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

خطرناک قیدی خیروتیغانی کو فرار کرانے میں مدد کرنے والے3 پولیس اہلکار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: سول اسپتال سکھر کے جیل وارڈ سے خطرناک قیدی خیروتیغانی کو فرار کرانے میں مدد کرنے والے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں سول اسپتال کے جیل وارڈ سے خطرناک قیدی کے فرار ہونے پر 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سہولت کاری پر ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کیخلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، اے ایس آئی اور 3 کانسٹیبلز کیخلاف تھانہ سی سیکشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

- Advertisement -

جیل وارڈ میں موجودخیرو تیغانی کے ساتھی غلام مرتضیٰ عرف صدام سبزوئی کو بھی نامزد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کےدوران3پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا اور ایک فرارہوگیا۔

مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ ڈیوٹی پرموجوداہلکاروں نےخطرناک قیدی خیروتیغانی کوفرارکرانےمیں مددکی، اہلکاروں نے قیدی کے ساتھیوں کو جیل وارڈ تک رسائی دی۔

متن میں کہنا تھا کہ پولیس ہیڈ کوارٹرز یا متعلقہ تھانے پر جان بوجھ کر بروقت اطلاع نہیں دی گئی، اہلکاروں نے ملزم کے ساتھی غلام مرتضی ٰکو 20 دن تک جیل وارڈ میں رکھا۔

اسپتال انتظامیہ نے5دن قبل علاج مکمل ہونے پر قیدی کو جیل منتقل کرنےکی ہدایت کی تھی جبکہ اہلکاروں نے ملزم کو فرار کرانے کیلئے جان بوجھ کر جیل منتقلی میں تاخیر کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں